امریکہ میں طبی اداروں کی سب سے بڑی ہٰڑتال کا امکان

2023/10/02 15:31:55
شیئر:

یکم اکتوبر کو سی این این کی رپورٹ کے مطابق، قیصر  میڈیکل گروپ  اور گروپ کی  ٹریڈ یونین  کے درمیان دستحط شدہ معاہدہ مقامی وقت کے مطابق 30 ستمبر کی شام کو ختم ہو گیا، لیکن دونوں فریق مزدور معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ ٹریڈ یونین نے متنبہ کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوسکا تو اس کے ارکان 4 سے 6 اکتوبر تک ہڑتال پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں کیلیفورنیا اور واشنگٹن  سمیت پانچ ریاستوں کے طبی اداروں کا احاطہ کیا جائے گا۔

قیصر  میڈیکل گروپ کے 75,000 سے زائد ارکان ہیں اور اگر ہڑتال شروع ہوتی ہے تو یہ امریکی تاریخ میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی سب سے بڑی ہڑتال بن جائے گی۔قیصر  میڈیکل گروپ امریکہ میں سب سے بڑی نجی زیر انتظام نگہداشت کی تنظیم ہے، جو آٹھ ریاستوں بشمول کیلیفورنیا، واشنگٹن اور ہوائی  میں 39 ہسپتال اور تقریباً 700  دیگر طبی ادارے چلاتی ہے۔ 

قیصر  میڈیکل گروپ کے کارکنوں کی ہڑتال کی بنیادی وجوہات میں امریکہ میں سخت لیبر مارکیٹ،ٹریڈ  یونین کے معاہدوں کا ختم ہونا اور مہنگائی کی وجہ سے روز مرہ  کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔ بہت سے فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز  اس بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔