"چین ایک بہترین میزبان ہے! "

2023/10/03 19:28:26
شیئر:

ہانگ چو میں 19ویں ایشین گیمز  زورو شور سے جاری ہیں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس آفیشلز، ایتھلیٹس اور میڈیا اہلکاروں نے سی ایم جی  کے صحافیوں کے ساتھ انٹرویوز میں موجودہ ایشین گیمز کے انتظامی امور پر مثبت تبصرے کیے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ چین نے ایشین گیمز کے  ایونٹ کا شاندار انعقاد کیا ہے جس سے پورے ایشیا کی ترقی اور اتحاد کو فروغ دینے میں مثبت توانائی پیدا ہوئی ہے۔

 اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے کہا کہ ہانگ چو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کا عملہ انتہائی پر جوش ہےاور وینیوزبے مثال ہیں۔ عارف حسن کا ماننا ہے کہ یہ ایشین گیمز ایشیائی ممالک کو مشترکہ طور پر اپنے کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور ثقافتی تفہیم کو بڑھانے کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے علم میں اضافے اور نئے تجربات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔