74 ویں بین الاقوامی خلابازی کانگریس کا انعقاد

2023/10/03 16:01:48
شیئر:

2 اکتوبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 5 روزہ 74 ویں بین الاقوامی خلابازی کانگریس کا آغاز ہوا ، جس کا موضوع تھا "عالمی چیلنجز اور مواقع: خلا کے لئے ایک موقع"۔ 100 سے زائد ممالک کے 5،000 سے زائد ماہرین اور اسکالرز نے کانفرنس میں شرکت کی۔

 افتتاحی تقریب میں چینی خلابازجنگ ہائی پھنگ، جو یانگ زو اور گوئی ہائی چھاو نے چین کے "تھیان گونگ" خلائی اسٹیشن سے ویڈیو کے ذریعے مبارکباد بھیجی اور آذربائیجان کے موجودہ صدر الہام علیئیف کی تاریخی تصاویر دکھائیں جو 1973 میں باکو میں 24 ویں بین الاقوامی خلابازی  کانگریس میں شرکت کے دوران  انھوں نے اپنے والد حیدر علیئیف کے ہمراہ بنوائی  تھیں۔

 اس سال کی بین الاقوامی خلابازی کانگریس کی میزبانی انٹرنیشنل سپیس فیڈریشن نے کی ہے ، جس میں300 سے زیادہ  کانفرنسز    ، نمائشیں اور دیگر  ایونٹس شامل ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے چائنا اسپیس وفد میں متعلقہ ملکی ادارے ، کاروباری ادارے ، یونیورسٹیز  اور تجارتی کمپنیاں  شامل ہیں  ،جو  چین کے خلائی میدان میں متعدد ترقیاتی کامیابیوں کو ظاہر کریں گے اور متعدد تعلیمی تبادلے کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔