امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

2023/10/04 15:36:42
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 3 اکتوبر کو امریکی کانگریس میں  ریپبلکن اسپیکر میک کارتھی کو  عہدے سے ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی اور بالآخر  تحریک کے حق میں 216 اور مخالفت میں 210 ووٹ پڑے۔ یوں میک کارتھی امریکی تاریخ میں عہدے سے ہٹائے جانے والے ایوان نمائندگان  کے پہلے اسپیکر بن گئے۔ ریپبلکن رکن پیٹرک میک ہینری قائم مقام عبوری اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ 

30 ستمبر کو امریکی کانگریس نے وفاقی حکومت کے اداروں کی "بندش" سے تقریبا ایک گھنٹہ قبل  ایک عارضی تخصیصی بل منظور کیا تھا ، لیکن اس بل میں ان شقوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا جن کا مطالبہ ریپبلکن قدامت پسندوں نے ایوان نمائندگان میں وفاقی اخراجات میں کمی اور سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لئے کیا تھا۔ ریپبلکن کانگریس مین میٹ گیٹس نے 2 اکتوبر کو ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کو ہٹانے کی تحریک پیش کی۔