نیٹو کی جانب سے روس اور یوکرین کے تصادم کو مزید سنگین بنانے کے خلاف جرمنی میں مظاہرے

2023/10/04 15:27:37
شیئر:

تین اکتوبر کو جرمنی میں یوم اتحاد منایا گیا ۔اسی روز جرمنی کے متعدد علاقوں میں عوام نے نیٹو کی جانب سے روس اور یوکرین کے تصادم کو مزید سنگین بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

3 تاریخ کو جرمنی کے برلن، ہیمبرگ، لیپزگ، ڈریسڈن سمیت  دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں اور مظاہرے ہوئے، جن میں عوام کی جانب سے جرمن حکومت سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شمال مغربی جرمن قصبے کالکا میں لوگوں نے نیٹو کے فوجی اڈے کے سامنے جا کر  یورپ کی عسکریت پسندی اور نیٹو کی مشرق کی طرف توسیع کے خلاف احتجاج کیا۔