یو این سی ٹی اے ڈی کے مطابق اس سال عالمی اقتصادی ترقی 2.4 فیصد رہنے کا امکان

2023/10/05 15:42:11
شیئر:

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی نے 4 اکتوبر کو ایک رپورٹ جاری کی ،جس میں پیش گوئی کی گئی کہ 2023 میں عالمی اقتصادی نمو سست ہو کر 2.4 فیصد رہ جائے گی۔

یو این سی ٹی اے ڈی نے اسی دن جاری ہونے والی ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ 2023 میں نشاندہی کی کہ اگرچہ برازیل اور چین جیسی چند معیشتوں نے رجحان کے برعکس ترقی حاصل کی ہے ، لیکن دنیا کے بیشتر حصوں میں معاشی ترقی پچھلے سال کے مقابلے میں سست ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت ایک 'چوراہے' پر کھڑی ہے، جہاں ترقی کے مختلف راستے، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے عالمی ترقی کو سست کر دیا ہے۔

رپورٹ میں عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات، مارکیٹ ریگولیشن کو مضبوط بنانے اور ایک منصفانہ عالمی تجارتی نظام کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے۔ یو این سی ٹی اے ڈی کی سیکرٹری جنرل ریویکا گرین اسپین نے کہا کہ مستقبل میں عالمی معیشت کو نظامی بحرانوں سے بچانے کے لئے مختلف  معیشتوں کو غلط پالیسی کے انتخاب سے گریز کرنا چاہئے اور مثبت اصلاحاتی ایجنڈے کو فروغ دینا چاہئے۔