ہانگ چو میں اختراع پر مبنی ترقیاتی کامیابیاں

2023/10/05 16:55:12
شیئر:


ہانگ چو   اختراعی  قوت سے بھرپور  شہر ہے ۔ یہ ڈیجیٹل معیشت کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہا ہے، اور ایک سمارٹ سٹی کی تعمیر  کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔

کینیڈا سے آنے والے  نک مچل وی آر ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی چلا رہے ہیں ۔ نک کے مطابق گزشتہ پندرہ سالوں میں اختراعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کافی  آگے بڑھ چکا ہے۔ چینی لوگ کھلے اور موثر رویے سے کام کرتے ہیں اورچین میں  ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا بھر کی  کمپنیوں کے لیے سازگار ماحول بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔