انتونیو گوتریس کا شام کے شہر حمص میں ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

2023/10/06 15:53:53
شیئر:

5 اکتوبر کو  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو   گوتریس نے  ایک بیان جاری کیا ،جس میں شام میں حمص ملٹری اکیڈمی کی گریجویشن تقریب پر ڈرون حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ انتونیو گوتریس نے شمال مغربی شام میں متعدد مقامات پر جوابی گولہ باری اور ہلاکتوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد کے لیے پورے شام میں جنگ بندی ضروری ہے۔ بیان میں شام میں تشدد کی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی اور تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔