یورپی ممالک مہاجرت کے امور پر اتفاق رائے نہ کر سکے

2023/10/07 14:46:07
شیئر:

یورپی سیاسی برادری کے رہنماؤں کا اجلاس اور یورپی یونین کے رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس  پانچ سے چھ تاریخ تک گریناڈا ، اسپین میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رہنماؤں نے یورپی یونین کی طویل مدتی حکمت عملی، توسیع، مہاجرت سمیت  دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، لیکن مہاجرت پر کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ اسی باعث اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے گریناڈا اعلامیے میں مہاجرت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولینڈ اور ہنگری نے اجلاس میں یورپی یونین کے امیگریشن سسٹم میں اصلاحات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ماہ کی 26 سے 27 تاریخ تک یورپی رہنما برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں امیگریشن پر تبادلہ خیال جاری رکھیں گے۔