امریکہ کا دو روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

2023/10/07 10:21:55
شیئر:

بی بی سی کے مطابق 6 اکتوبر کو امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا  کہ امریکہ میں کام کرنے والے روسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو 'ناپسندیدہ اشخاص'  قرار دے کر  روس کی جانب سے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے دو سفارت کاروں کو جلاوطنی کے ردعمل میں  ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ روسی وزارت خارجہ نے روس میں امریکی سفیر کو طلب  کرتے ہوئے  کہا  کہ  روس میں امریکی سفارت خانے کے فرسٹ اور سیکنڈ سیکریٹریز  کی سرگرمیاں   سفارت کاروں کی حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتیں  اس لیے  انہیں ملک  بدر  کیا جا رہا ہے ۔