فائدہ کم ،نقصان زیادہ

2023/10/07 10:28:35
شیئر:

جاپان کے  سمندر میں  جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کے اصرار اور اقدام نے   جوہری آلودگی کے خطرے کو   اپنے مالی مفاد کی خاطر ساری  دنیا  میں منتقل کیا ہے  تاہم  جب سے جاپان نے سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج  کا آغاز کیا ہے ، جاپان کی سمندری غذا کی برآمدات میں تیزی سے کمی آئی ہے  اور ماہی گیری اور سیاحت جیسی بہت سی صنعتیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ جاپانی  خود غرضی  پر مبنی اس اقدام سے    دنیا کو  تو  ناقابل تلافی نقصان ہو ہی رہا ہے لیکن خود جاپان بھی اس کے فوری نقصانات  کا شکار ہوگیا ہے ۔