پاک چین سیاحتی تبادلوں کے سال کے موقع پر دو دستاویزی فلموں کی رونمائی

2023/10/08 10:22:26
شیئر:

موجودہ سال چین پاک سیاحتی تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔  اس مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام دو دستاویزی فلموں کی رونمائی کی گئی۔ ان دستاویزی فلموں میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر، لاہور کے تاریخی مقامات اور روایتی کھانوں کی شاندار منظر کشی کی گئی ہے۔

اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے کہا کہ اس سال پاکستان اور چین دونوں "سیاحتی تبادلوں کا سال" منا رہے ہیں اور سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن سے چینی لوگوں کو متعارف کرانے کے لیے بہت سی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دو دستاویزی فلموں کی رونمائی ایسی ہی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ ہم  فوڈ ڈپلومیسی کے ذریعے چین کے عوام تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔