افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے متجاوز

2023/10/08 15:21:27
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 8 اکتوبر کوافغانستان کی عبوری حکومت نے بتایا کہ 7 تاریخ کو ملک کے شمال مغرب میں آنے والے زلزلے میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک، 10 ہزار  لوگ زخمی اور ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل7 تاریخ کو ، ہرات کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا تھا کہ زلزلے میں کم از کم 120 افراد ہلاک اور تقریباً 1,000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی عبوری حکومت کی قومی آفات سے نمٹنے اور انسانی امور کی وزارت نے بعد ازاں ایک بیان جاری کیا کہ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی خلل کی وجہ سے وزارت کو ابھی تک دو صوبوں بادغیس اور فراح سے متعلقہ رپورٹس موصول نہیں ہوئی ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔