اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں اطراف سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے

2023/10/08 10:17:41
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  سات تاریخ  کو اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 7 تاریخ کی صبح سے حماس نے اسرائیل پر 3 ہزار سے زائد راکٹ داغے ہیں اور حماس کے جنگجووں نے  غزہ کی سرحد کے قریب 20 سے زائد اسرائیلی بستیوں  میں گھستے ہوئے  مقامی اسرائیلی  باشندوں  پر فائرنگ کی تھی ۔ متعدد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو فلسطینی  مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا اور غزہ میں لے آئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دن ہونے والے مختلف حملوں میں اسرائیل میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ 

دوسری طرف فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 232 افراد ہلاک اور 1700 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رملہ اور مغربی کنارے کے دیگر مقامات پر اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چھ فلسطینی  ہلاک ہوئے۔