اسرائیل کا غیر منصفانہ سلوک تنازعات کا باعث ہے۔فلسطینی صدر

2023/10/08 14:53:46
شیئر:

فلسطینی خبر رساں ادارے کی  7 تاریخ کی خبر کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے حالیہ دور کی وجہ فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کا "غیر منصفانہ" سلوک ہے۔اسرائیلی قابضین کے استعماری رویے اور فلسطینیوں کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں نے تنازعات کی شدت میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

  مقامی وقت کے مطابق  8 تایخ کی صبح اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج حماس کو تباہ کرنے کے لیے تمام فوجی طاقت استعمال کرے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جن میں غزہ کی پٹی کو بجلی، ایندھن اور رسد کی فراہمی روکنا  شامل ہیں ،تاکہ حماس اور   فلسطینی اسلامی جہاد آرگنائزیشن (جہاد) کی فوجی اور انتظامی صلاحیتوں  کو تباہ  کیا جا سکے۔