امریکہ اور یورپ کی جانب سے پیش کردہ انفراسٹرکچر منصوبے "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو کی کامیابی کی تصدیق ہیں، مشاہد حسین سید

2023/10/08 18:32:19
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠  رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران ، "بیلٹ اینڈ روڈ"انیشی ایٹو نے عملی اقدامات کے ساتھ عالمی حکمرانی کے طریقوں میں جدت پیدا کی ہے اور عالمی تعاون کے اتفاق رائے کو مسلسل بڑھاتے ہوئے عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے چینی دانش مندی اور فارمولے فراہم کئے ہیں۔ پاکستان کی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے باٰعث تیز رفتار  ترقی ہو رہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان نے  ایک شراکت دار کی حیثیت سے "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو کے تعاون کے ذریعے حقیقی اور کامیاب ترقی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ اور یورپ کی جانب سے  چین کی تقلید کرتے ہوئے جو  انفراسٹرکچر منصوبے پیش کئے گئے ہیں، وہ  'بیلٹ اینڈ روڈ' انیشی ایٹو  کی کامیابی کی تصدیق کرتے ہیں۔