فوجی ذرائع سے یوکرین بحران کا حل ناممکن ہے, اطالوی وزیر دفاع

2023/10/09 15:10:43
شیئر:

اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروستو نے حال ہی میں کہا کہ یوکرین کے لیے لامحدود حمایت کی پالیسی غیر حقیقی ہے۔ یوکرین بحران کو ڈیڑھ سال سے زائد ہو چکا ہے ، اور یوکرین کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جارہی ہے۔ کروستو نے کہا کہ یوکرین بحران کے فوجی ذرائع سے حل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ، اور اٹلی مذاکرات کے ذریعے تنازع کو حل کرنے کے طریقوں کی تلاش میں ہے۔

 یوکرین بحران  کے بعد سے ، مغربی ممالک نے بار بار یوکرین کو ہتھیاروں اور سازوسامان جیسی فوجی امداد فراہم کی ہے ، جس میں کئی مالی اور مادی وسائل استعمال ہوئے ہیں اور  مغربی ممالک کے اندر تضادات اور اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ امریکی وائٹ ہاؤس، محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ نے حالیہ دنوں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ یوکرین کی امداد  کے لیے امریکہ کے زیادہ تر فنڈز ختم ہو چکے ہیں اور اگر یہی صورتحال جاری رہی تو اس سے امریکی فوج کی جنگی تیاریوں کو نقصان پہنچے گا۔