ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے "ڈی-ڈالرائزیشن" کی تجویز پیش کر دی

2023/10/10 15:17:38
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق دس اکتوبر کو  ملائیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم نے "ڈی-ڈالرائزیشن"  کی تجویز پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ  تجارت کے لئے مقامی کرنسی کے استعمال پر زور دیا جائے۔

 انور بن ابراہیم نے اسی روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سوال و جواب کے سیشن میں یہ تجویز پیش کی کہ  دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کرتے وقت  ملائشیا مقامی کرنسی کا زیادہ استعمال  کرے تاکہ امریکی ڈالر پر اپنا انحصار کم کیا جا سکے۔فی الحال ملائشیا کئی ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے مقامی کرنسیوں کے استعمال پر تبادلہ خیال کر رہا ہے.