افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں سخت مشکلات، پابندیوں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان

2023/10/10 09:57:01
شیئر:

ڈبلیو ایچ او نے 9 تاریخ کو کہا کہ افغانستان میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کی شدت زیادہ ہونے اور مقامی گھروں کی خستہ حالی کی وجہ سے بہت سے رہائشیوں کے پاس زلزلہ آنے پر  بچاو  کا وقت نہیں تھا۔

 افغانستان میں ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے سربراہ اعلی ابو زائد نے 9 تاریخ کو کہا کہ یہ زلزلہ اس سال دنیا کے سب سے سنگین زلزلوں میں سے ایک ہے۔ افغانستان کو سنگین انسانی صورتحال کا سامنا ہے، جو برسوں سے عائد پابندیوں کی وجہ سے مزید ابتر  ہو گئی ہے۔ محدود ملکی صلاحیت اور وسائل کی وجہ سے افغانستان کو کئی سالوں سے بیرونی امداد کی ضرورت ہے،  لیکن افغانستان پابندیوں کی زد میں ہے، غربت بہت زیادہ ہے اور معاشی صورتحال پرامید نہیں ہے۔ ورلڈ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوگی۔