اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال پر بات چیت

2023/10/10 10:21:12
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نو  اکتوبر کو فلسطین اور اسرائیل کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے متعلقہ فریقوں سے مذاکرات کے ذریعے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ، نیز مشرقی وسطیٰ میں پائیدار استحکام کے قیام کی اپیل کی۔

گوتریس نے اسی روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف ایسے مذاکرات کے ذریعے جو دونوں فریقوں کے ویژن کو پورا کرسکتے ہیں، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان، نیز مشرق وسطی کے خطے میں  پائیدار  قیامِ امن ممکن ہے۔

انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے غزا  کے علاقے کی مکمل پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ غزا  میں انسانی صورتحال ابتر  ہے اور ہنگامی طبی سامان  اور خوراک سمیت ہنگامی امدادی سازوسامان کی ضرورت ہے۔ فریقوں کو غزا کے علاقے میں ہنگامی امداد کی فراہمی کے لیے قوام متحدہ کو  کارروائیوں کی اجازت دینی چاہیے اور عالمی برادری کو بھی اس کی حمایت کرنی چاہئے۔