گوادر کی شاندار ترقی پاک چین دوستی کا تحفہ ہے، عرفان سعید

2023/10/10 11:36:11
شیئر:

بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور دنیا نیوز کوئٹہ کے بیور چیف  جناب عرفان سعید نے بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو  میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 دسویں سالگرہ کے موقع پر چینی حکومت کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نے گزشتہ دس برسں کے دوران شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر میں شاندار ترقی ہوئی ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو  کسی دور میں پسماندہ کہا جاتا تھا ۔ آج وہاں سی پیک کے تحت  خوشحالی آر ہی ہے۔ گوادر ایک میگا سٹی بننے جارہا ہے۔  گوادر نیو انٹرنیشنل  ائیرپورٹ کی تکمیل ہو چکی ہے۔ اس کے فعال ہونے سے خطے میں نئی ترقی آئے گی۔ گوادر نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی معیشت کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

جناب عرفان سعید نے گوادر میں چینی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ ان کا کہناتھا کہ چینی حکومت کے تعاو ن سے بلوچستان میں انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ سٹرکوں کے جال بچھ رہے ہیں، صحت اور تعلیم کی سہولیات ترقی کر رہی ہیں، لوگوں کو روزگار میسر آرہا ہے اور ان  معیار زندگی بہتر ہور ہا ہے۔ بلوچستان کے پسماندہ علاقے سی پیک کے منصوبوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ مکران بیلٹ ، گوادر اور دیگر پسماندہ علاقے اب بہترین انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے گوادر کی بے مثال ترقی کو پاک چین دوستی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔