رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ مصر کی وزارت صنعت و بیرونی تجارت کے چیف ماہر اقتصادیات ہشام ابو بکر میتوالی نے نشاندہی کی کہ چین اور مصر قدیم شاہراہ ریشم کے دو اہم ستون ہیں اور "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو مصر میں خوشحالی لائے گا۔ مصر کی نہر سوئز کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف بندرگاہ کو وسعت دینے میں مدد کر رہا ہے بلکہ مصر کے نئے دارالحکومت کے مرکزی کاروباری ضلع کی تعمیر کے منصوبے بھی شروع کر رہا ہے۔ مصر کا اقتصادی اور تجارتی تعاون زون تمام صنعتی پارکوں کے لئے ایک نمونہ ہے۔