حماس کسی بھی ثالثی یا بات چیت کے لیے آمادہ ہے۔حماس سیاسی بیورو کے رکن

2023/10/10 14:56:11
شیئر:

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے 9 تاریخ کی شام قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ ایک براہ راست انٹرویو میں کہا کہ حماس کی فوجی کارروائی اپنے اہداف حاصل کر چکی ہے اور کسی بھی ثالثی یا بات چیت کے لیے آمادہ ہے۔

 مرزوق نے کہا کہ حماس کی فوجی کارروائی نے "اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو چکنا چور کر دیا ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس اس وقت مختلف قومیتوں کے درجنوں افراد کو کنٹرول کرتی ہے لیکن قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔