فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ میں 1600 سے زائد افراد ہلاک ،اسرائیل کا غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان

2023/10/10 09:53:47
شیئر:

اسرائیل اور فلسطینی طبی اداروں کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے ایک نئے دور کے آغاز کے بعد سے 9 تاریخ  کی شام تک ، اس تنازعے میں 1،600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں غزہ کی پٹی اور  دریائے اردن کے مغربی کنارے  میں فلسطینیوں کی  ہلاکتوں کی تعداد 704 تک پہنچ گئی ہے اور تقریبا 4000 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازعے کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کے 900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی روز اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی افواج کو فلسطینی غزہ کی پٹی کی "مکمل ناکہ بندی" کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیل کے وزیر توانائی کاٹز نے 9 تاریخ کو کہا تھا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کو اسرائیل کی جانب سے پانی کی فراہمی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں اسرائیل کی وزارت توانائی نے غزہ کی پٹی کی بجلی منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔