سی ایم جی کے رپورٹر کا افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

2023/10/11 11:39:59
شیئر:

10 اکتوبر کی صبح، چائنا میڈیا گروپ کا رپورٹر افغان زلزلے کے مرکز، صوبہ ہرات کے زندہجان علاقے میں پہنچا ۔رپورٹر نے شدید متاثرہ دیہات شیاب اور وردک کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق  متاثرین کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لئے طبی اور امدادی کارکن علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں اب بھی آفٹر شاکس آ  رہے ہیں، رات کے وقت درجہ حرارت تقریبا 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے، خیمے اور دیگر امدادی سامان اب بھی ناکافی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری مزید  مدد فراہم کرتی رہے گی۔ 

یاد رہے کہ  7 اکتوبر کو افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔