اقوام متحدہ کی جانب سے عام شہریوں اور بچوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں ختم کرنے کی اپیل

2023/10/11 10:18:00
شیئر:

اقوام متحدہ کے تحت  متعدد اداروں نے دس تاریخ کو جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے موجودہ تصادم میں شدید جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں،  انہوں نے عام شہریوں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں کو ختم کرنے کی اپیل بھی کی۔

عالمی ادارہ صحت  کے مطابق تصادم کے بعد سے غزا  کے علاقے میں 13 طبی اداروں پر حملہ کیا گیا، اب تک اس علاقے میں  7 اہم ہسپتالوں سے ضروری طبی سامان بھی ختم ہوچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے پرتشدد تصادم کو ختم کر کے  اہم امدادی سازوسامان کی نقل و حمل کے لیے راہداری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یونیسف کے ترجمان نے اپیل کی کہ اسکولوں ، طبی مراکز اور پناہ گاہوں سمیت  دیگر شہری بنیادی تنصیبات پر  حملے نہ کیے جائیں۔