فلسطین اور اسرائیل کے حالیہ تصادم میں 2300 سے زائد افراد ہلاک

2023/10/12 10:17:58
شیئر:

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑے پیمانے پر عسکری تصادم گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے۔11 اکتوبر کو اسرائیل نے غزا کے علاقے پر فضائی حملہ کیا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد  اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک اس تنازعے میں دونوں اطراف سے 2,300 سے زائد اموات اور 8,100 سے زیادہ افراد  زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اپوزیشن نیشنل یونٹی پارٹی کے رہنما گانٹز نے  گیارہ تاریخ کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں جنگ کے وقت کے معاملات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی انتظامات کا اعلان کیا۔

مقامی وقت گیارہ تاریخ کی رات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے ایک مرتبہ پھر فلسطین اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال پر  متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ بنائیں اور غزا کے علاقے کے لیےانسانی ہمدردی پر مبنی امداد کو  آنے کی اجازت دی جائے۔