عراق کا امریکی ڈالرز پر کنٹرول کا عندیہ

2023/10/12 15:09:55
شیئر:

 امریکہ نےجولائی کے بعد سے، 14 عراقی بینکوں پر اس بنیاد پر امریکی ڈالر کے لین دین پر پابندی عائد کی ہے کہ عراق امریکی ڈالر ایران اور دیگر پابندی والے ممالک کو منتقل کرتا ہے۔ عراق کے مرکزی بینک کے سرمایہ کاری اور ترسیلات کے شعبے کے سربراہ مازن احمد نے حال ہی میں کہا ہے کہ عراق یکم جنوری 2024 سے امریکی ڈالر پر کیش کنٹرول اور امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی لگائے گا۔اس خبر  پر عراق کے تمام شعبہ ہائے زندگی نے نمایاں توجہ دی ہے۔

 عراقی پرائیویٹ بینکنگ ایسوسی ایشن کے ایک مشیر کا خیال ہے کہ اگر عراقی مرکزی بینک امریکی ڈالر پر کیش کنٹرول نافذ کرتا ہے، تو اس سے عراق کی ملکی کرنسی کی قدر مستحکم ہو سکتی ہے اور امریکی ڈالر کی تجارت پر مقامی اجارہ داری کو حل کیا جا سکتا ہے۔ 

بغداد میں مقامی لوگوں کے خیال میں جہاں امریکی محکمہ خزانہ عراق کے آس پاس کے ممالک پر پابندیاں عائد کر رہا ہے وہیں وہ عراق کو بھی "بلیک میل" کر رہا ہے۔ عراق کو آزاد اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔ اگر امریکی ڈالر عراق کی اقتصادی صورتحال پر حاوی ہو جاتا ہے تو عراق اور عراقی عوام کو زیادہ نقصان ہو گا ۔