امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعیناتی سے فلسطین اسرائیل کشیدگی میں اضافہ ہوگا، روسی صدر

2023/10/12 14:58:11
شیئر:

 مشرقی بحیرہ روم میں امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی کے حوالے سے روسی صدرولادیمیر  پیوٹن نے 11 تاریخ کو کہا کہ امریکہ کا اقدام صورتحال کو مزید خراب کرےگا۔

 پیوٹن نے کہا کہ روس کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ایک  خود مختار مملکت فلسطین کے قیام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ فیصلوں کی حمایت کی جائے۔ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کےلئے متعدد میکانزم موجود ہیں لیکن امریکہ نے انہیں ایک طرف رکھ دیا ہے۔ پیوٹن نےمزید کہا کہ امریکہ نہ صرف بحیرہ روم میں ایک طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کر چکا ہے اور دوسرا بھی تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی اور اگر تنازع فلسطینی علاقے سے باہر  پھیل گیا تو یقینی طور پر اس کے دنیا کے دیگر علاقوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔