اسرائیل شمالی غزہ سے تمام فلسطینیوں کے 24 گنھٹوں کے اندر انخلاء کا حکم منسوخ کرے ،اقوام متحدہ کا مطالبہ

2023/10/13 14:52:30
شیئر:

اسرائیل کی دفاعی فوج نے 13 تاریخ صبح سویرے اقوام متحدہ کو مطلع کیا کہ شمالی غزہ میں تمام فلسطینی 24 گھنٹوں کے اندر جنوبی غزہ میں منتقل ہو جائیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے اسی دن کہا کہ اقوام متحدہ ایسے حکم کو منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کرتا  ہے تاکہ تباہ کن صورتحال سے بچا جا سکے۔ تقریباً1.1 ملین فلسطینی شمالی غزہ میں رہائش پزیر ہیں۔

تاحال، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی جاری ہے۔ اس میں پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی، رسائی راستوں کی بندش اور مصر جانے والی رفاہ بندرگاہ پر بمباری شامل ہے، جس کے نتیجے میں غزہ کی بنیادی تنصیبات غیر فعال ہیں۔