مشرقی وسطیٰ کے مسئلے پر چینی خصوصی ایلچی اور اسرائیلی وزارت خارجہ کےعہدیدار کی ٹیلیفونک بات چیت

2023/10/13 09:44:19
شیئر:

بارہ اکتوبر کو  مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نےاسرائیل کی وزارت خارجہ کے ایشیا پیسیفک امور کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رفیع ہرپاز کے ساتھ   ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ژائی جون نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان  کشیدگی اور پرتشدد  کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا، عام شہریوں کی اموات پر دکھ اور متاثرین کے اہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ  چین معصوم شہریوں کو نقصان پہنچانے والی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور اپیل کرتا ہے کہ جلد از جلد فائرنگ بندی کی جائے، اور "دو  ریاستی حل" کی بنیاد پر پرامن مذاکرات کو بحال کیا جائے۔ ژائی نے کہا کہ عالمی برادری کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں اور انسانیت کو خطرے سے  بچانا چاہئے۔فلسطین کےمعاملے میں چین کے کوئی ذاتی مفادات نہیں اور چین  ہمیشہ کی طرح امن کے ساتھ کھڑا ہے۔چین عالمی براداری کے ساتھ مل کر  پرامن مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

رفیع ہرپاز نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ صورتحال پر اسرائیل کے موقف کی وضاحت کی اور کہا کہ  اسرائیل اپنے ملک میں چینی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔