اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی منظوری

2023/10/13 09:41:02
شیئر:

12 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں چین،پاکستان ، بولیویا، مصر، اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر  ممالک کی جانب سے مشترکہ طورپر پیش کردہ عدم مساوات کے خاتمے کے تناظر میں معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری دی گئی۔80 ممالک نے مشترکہ طور پر اس قرارداد کو پیش کیا  اور اسے  ترقی پذیر ممالک کی طرف سے وسیع پیمانے پر سپورٹ ملی۔ 

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے انسانی حقوق کونسل میں کہا کہ قرارداد کا مقصد تمام فریقوں کے درمیان عدم مساوات اور معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق  کو فروغ دینا اور  بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے  تاکہ ممالک کو متعلقہ امور پر مساوی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

 ترقی پذیر ممالک نے چین اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد نے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اور منصفانہ اور جامع بین الاقوامی نظام کی تعمیر کے مضبوط مطالبے کا مؤثر جواب دیا، جو کثیر الجہتی انسانی حقوق کے نظام کو دوبارہ متوازن کرنے اور دوبارہ شروع کرنے کے تاریخی رجحان کے مطابق ہے، اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے نصب العین کی صحت مند اور طویل مدتی ترقی کے لئے سازگار ہے۔ یورپی یونین، امریکہ، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک نے مثبت کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ مشاورت میں حصہ لینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔