اسرائیل کے شمالی غزہ سے جبری انخلا کے احکامات بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،آئی سی آر سی

2023/10/14 16:42:12
شیئر:

14 اکتوبر کو فلسطینی خبر رساں ادارے نے ریڈ کراس بین الاقوامی کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے تمام رہائشیوں کو جبراً   24 گھنٹوں کے اندر اندر جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے اور پانی کی فراہمی، خوراک اور بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  اقوام متحدہ نے تباہ کن صورتحال سے بچنے کے لیے ایسے احکامات کو منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کی 13 اکتوبر کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اردن کے شہر عمان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ  فلسطینی آبادی کے جنوبی غزہ کی  جانب  انخلاء کےاسرائیلی  مطالبے کو مکمل طور پر مسترد کر تے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ فلسطینی عوام کے لیے 'تباہی' کے مترادف ہے۔ صدر محمود عباس نے غزہ کی  آبادی کے لیے فوری طور پر انسان دوستی کی  راہداری کے قیام  نیز پانی، بجلی، ایندھن اور طبی سامان کی جلد از جلد فراہمی کا مطالبہ کیا۔