اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں

2023/10/14 16:30:01
شیئر:

 13 اکتوبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 54 واں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندہ سفیر چھن شو نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک  انٹرویو میں اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا۔

 چھن شو نے کہا کہ چینی وفد نے مختلف امور پر بات چیت میں مثبت حصہ لیا،انیشی ایٹوز اور تجاویز پیش کیں اور مثبت نتائج حاصل کیے۔ چین نے انسانی حقوق کی کامیابیوں سے آگاہ کیا، بات چیت اور تعاون کو فروغ دیا اورعدل و انصاف کا تحفظ  کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے "معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ و تحفظ " کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد   پیش کیا  تاکہ تمام فریقوں کی صلاحیت میں  بہتری لائی جائے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنایا جائے، قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔یہ انسانی حقوق کونسل میں اتفاق رائے سے منظور کیا جانے والا  وہ پہلا مسودہ قرارداد ہے جسے پیش کرنے میں چین کا مرکزی کردار ہے۔