چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر، "بیلٹ اینڈ روڈ" کا ایک اہم پائلٹ منصوبہ

2023/10/15 19:17:03
شیئر:

اس سال سی پیک کے آغاز کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران " بیلٹ اینڈ روڈ " کے مثالی  منصوبے کے طور پر ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں  توجہ  دی ے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ راہداری کو "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے لیے اعلی معیار کے  حامل مثالی  منصوبے کے طور پر تعمیر کیا جائے گا۔

 ایک طویل عرصے سے توانائی کی فراہمی میں کمی پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین اور پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے پن بجلی گھر ، تھرمل پاور اور ہائی وولٹیج پاور کے متعدد منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے جس سے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کی اچھی بنیاد رکھی گئی ہے اور مقامی لوگوں کو ٹھوس ترقیاتی فوائد حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔

 مئی 2017 میں پہلے بیلٹ اینڈ روڈ   بین الاقوامی تعاون فورم  کے دوران، پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران، صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ  "پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ کا ایک اہم ملک ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کے تحت  فلیگ شپ منصوبہ ہے جو  تیز ترین تعمیراتی پیش رفت کے ساتھ  ایک جامع  منصوبہ بھی ہے۔ " اس کے ساتھ ہی شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مضبوطی سے فروغ دینا چاہئے، گوادر بندرگاہ اور اس کے آس پاس معاون منصوبوں کو مستقل طور پر آگے بڑھانا چاہیے اور راہداری  سے وابستہ صنعتی پارکس کی تعمیر کی منصوبہ بندی کو تیز کرنا چاہیے۔

 کئی سالوں کی تعمیر کے بعد گوادر کی بندرگاہ اب ہر قسم کے جہازوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے۔ اس کے علاوہ گوادر پورٹ میں معاون سہولیات کی تعمیر میں بھی حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔ "بیلٹ اینڈ روڈ" کے علامتی  منصوبے فقیر مڈل  اسکول کی توسیع کامیابی  سے مکمل ہو چکی ہے اور گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔

 چینی اداروں کی جانب سے تعمیر کی گئی لاہور اورنج لائن میٹرو کا باضابطہ افتتاح اکتوبر 2020 میں کیا گیا تھا۔ آج ، میٹرو لائن سے ایک سال میں تقریبا 25 ملین مسافر سفر کرتے ہیں جس سے  مقامی شہریوں کو آسان سفر اور معاشی ترقی میسر ہوئی   ہے نیز  اس سے بڑی تعداد میں روز گار کے مواقع   پیدا ہوئے ہیں۔

 رواں سال جولائی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے  چین -پاک  اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خط میں نشاندہی کی تھی کہ سی پیک  ، چین  پاک تمام موسموں کی دوستی کا واضح ترجمان بن چکا ہے جس سے دونوں ممالک کو نئے  عہد میں  ایک قریبی چین پاکستان ہم نصیب سماج  کی تعمیر میں اہم مدد ملی ہے۔