مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد راستہ "دو ریاستی حل " ہے ، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/10/15 16:50:23
شیئر:


اسرائیل اور فلسطین  تنازع  کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ فلسطینی، ایک آزاد ریاست کے خواہاں ہیں لیکن ان کی یہ خواہش کئی سال گزرنے کے باوجود  پوری نہیں ہوئی ۔

دو ریاستی حل میں 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک  مکمل خودمختار آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز دی گئی ہے  جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔ یہ حل "زمین کے بدلے امن "کے اصول پر مبنی ہے، جس سےمخصوص زمینوں پر رعایتیں دے کر طویل مدتی امن حاصل کیا جا سکتا  ہے. اقوام متحدہ نے 1947 میں قرارداد 181 منظور کی جس میں فلسطین میں ایک آزاد ریاست کے قیام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ  فارمولا ہمیشہ بین الاقوامی برادری کا بنیادی اتفاق رائے رہا ہے۔اگرچہ فلسطین اور اسرائیل نے دو ریاستی حل کے اصول کو قبول کر لیا ہے لیکن اس کے عملی نفاذ میں اختلافات کی موجودگی کی وجہ سے امن عمل رک گیا ہے۔

چیلنجز  کے باوجود، دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل حل ہے. زیادہ تر عرب ممالک  کے مطابق  دو ریاستی حل کے ذریعے ہی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کا حصول ہوسکتا ہے اور اسی سے  عرب اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانا اور فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست فراہم کرنا ممکن ہو سکتاہے۔