"سرخ کوموڈو"

2023/10/15 16:13:33
شیئر:

2015 میں صدر شی جن پھنگ کے دورہِ انڈونیشیا کےدوران ، دونوں سربراہان مملکت نے یاوان ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر تعاون کی دستاویز پر دستخط  کی تقریب میں شرکت کی ۔ یہ ریل  انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو چوتھے سب سے بڑے شہر بانڈونگ سے  منسلک کرتی  ہے اور اس راستے پر  آباد  40 ملین افراد کے لیے فائدے کا باعث ہے۔ 2018 میں ، یاوان ہائی اسپیڈ ریلوے کی تعمیر  کا آغاز ہوا  ۔ای ایم یو کی سرخ اور چاندی کی لیویری کی وجہ سے ، جس میں انڈونیشیا کی ثقافت کا رنگ شامل ہوا  اور انڈونیشیا کے "قومی خزانے "کوموڈو ڈریگن کے تجریدی نمونے کی وجہ سے ، یاوان ہائی سپیڈ  ریل کو "سرخ کوموڈو" کا نام بھی دیا گیا  ہے۔

 16 نومبر ، 2022 کو ، صدر شی جن پھنگ  اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے یاوان ہائی اسپیڈ ریل کے آزمائشی آپریشن کا ورچوئل مشاہدہ کیا۔ شی جن پھنگ  نے کہا کہ  انہوں نے   صدر جوکوویڈوڈو کے ساتھ یاوان ہائی اسپیڈ ریل کا آزمائشی آپریشن دیکھا اور چین -انڈونیشیا تعاون کے نتائج کی ویڈیو بھی دیکھی۔ یہ حقیقی کامیابیاں ہیں، جن سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوتے ہیں بلکہ علاقائی اور عالمی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور  ترقی پذیر ممالک کو باہمی فائدے اور جیت  جیت  تعاون  کے نتائج حاصل کرنے کی مثال قائم ہوتی ہے۔

 پہلی ہائی سپیڈ ریل کے طور پر ، یاوان ہائی سپیڈ ریل نہ صرف انڈونیشیا  بلکہ جنوب مشرقی ایشیا میں  اقتصادی خوشحالی کی راہ پر  اس جزیرہ نما  ملک   کے خواب کو آگے بڑھانے اور چین کے مواقع کے اشتراک اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کی  کوششوں  کی نمائندگی کرتی ہے۔