وہ کیسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں ہم دوست کہتے ہیں
نہ کوئی خون کا رشتہ نہ کوئی ساتھ صدیوں کا
مگر احساس اپنوں سا وہ انجانے دلاتے ہیں
وہ کیسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں ہم دوست کہتے ہیں
خفا جب زندگی ہو تو وہ آ کے تھام لیتے ہیں
رلا دیتی ہے جب دنیا تو آ کر مسکراتے ہیں
اکیلے راستے پہ جب میں کھو جاؤں تو ملتے ہیں
سفر مشکل ہو کتنا بھی مگر وہ ساتھ جاتے ہیں
نظر کے پاس ہوں نہ ہوں مگر پھر بھی تسلی ہے
وہی مہمان خوابوں کے
جو دل کے پاس رہتے ہیں
کچھ “ایسے “ لوگ ہوتے ہیں
جنہیں ہم دوست کہتے ہیں