بیلٹ اینڈ روڈ

2023/10/16 11:10:23
شیئر:

اک خواب تھا جس نے دستک دی

اور ذہنوں کو جھنجوڑ دیا

اک سوچ تھی جس نے دنیا کو

امید کی کرنیں دکھلائیں

اور شوق سفر بیدار کیا

اک رستہ ایسا بنننا تھا

جس رستے پر ہریالی ہو

جس رستے پر ہر کچے گھر کی چھت پہ مل کر سب نے یک آواز یہ کہنا ہو

کل کا دن ہمارا ہوگا

ایک دہائی کا قصہ ہے یہ

آج یہ رستہ اس آواز کا پیچھا کرتے

خوابوں کی تعبیر کو بنتے

ایک نئے منظر کو رنگتے

اپنی دنیا بنا رہا ہے

ایسی دنیا

جس میں ہر گھر پکا ہو گا

جس میں دکھ اور درد کا رشتہ

غرض کے سارے رشتوں سے بیگانہ ہو گا

ایسی دنیا

 

جس دنیا میں امن بھی ہو گا

دوست بھی ہوں گے

ایسی دنیا

جس میں سپنے سچے ہوں گے

 فائدے  سارے سانجھے ہوں گے