کمبوڈیا سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے کو آپریشن کے لئے کھول دیا گیا

2023/10/16 11:12:23
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 16 اکتوبر کو   پہلا مسافر طیارہ کمبوڈیا کے سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جو چین اور کمبوڈیا کے درمیان   "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے تحت نقل و حمل کے حوالے سے تاریخی منصوبے کے افتتاح اور آپریشن کی علامت ہے۔ یہ ہوائی اڈہ  چینی کاروباری اداروں کی جانب سے  سرمایہ کاری، تعمیر اور آپریشن کے ماڈل کے تحت بیرون ملک تعمیر شدہ  پہلا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی ہے۔ 

ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور کابینہ دفتر کے وزیر، کمبوڈیا کے وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی اور سیم ریپ صوبے کے گورنر   سمیت چین اور کمبوڈیا کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

یا دہے کہ  2016 میں ، تین چینی کاروباری اداروں نے کمبوڈیا کی حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کئے، جس کے مطابق  اس ہوائی اڈے کی تعمیر 2020 میں شروع ہوئی اور اسے 2023 میں مکمل ہونا تھا۔ ابتدائی آپریشن میں یہ نیا ہوائی اڈہ سالانہ  7 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کر سکتا ہے اور  2030 تک 10 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کر سکے گا۔  اس کے علاوہ یہ ہوائی اڈہ  مین اسٹریم بڑے  مسافر طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کو پورا کرسکتا ہے اور طویل فاصلے کے بین البراعظمی راستوں کو کھولنے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرسکتا ہے۔