بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پسماندہ علاقوں کی ترقی کا ضامن ہے، جعفر ترین

2023/10/16 16:04:39
شیئر:

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نامور سینئر صحافی جناب جعفر ترین نے بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ترقیاتی منصوبوں کا مجموعہ ہے۔ سی پیک کے تحت بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقے عہد حاضر کی ترقی سے استفادہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ مشرق کوئٹہ کے سینئر نامہ نگار جناب جعفر ترین نے کہا کہ گوادر سے لے کر ژوب، شیرانی اور  مغل  کوٹ تک وہ تمام علاقے جو طویل عرصے سے پسماندہ تھے آج وہاں مختلف شعبے شاندار انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بلوچستان کے لوگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو شاندار ترقیاتی موقع کے طور پر دیکھتے ہیں اور  ان منصوبوں سے جڑی اپنی ترقی کے حوالے سے پر امید ہیں۔

جناب جعفر نے مزید کہا کہ سی پیک کی وجہ سے مقامی پیداوار بہتر ہوئی ہے، صنعتی ترقی  نے فروغ پایا ہے اور مقامی مصنوعات کو ملک بھر اور دنیا تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ بلوچستان کے لوگ سمجھتے ہیں کہ سی پیک مستقبل میں ان کے لیے مزید ترقیاتی مواقع لائے گا۔