چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں سی پیک آرٹ نمائش کا اہتمام

2023/10/17 15:09:19
شیئر:

 

 

سی  پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے 10 سال مکمل ہونے پر چائنہ میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام  منعقدہ سی پیک آرٹ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سی پیک سے جہاں پاک چین تعلقات میں مضبو طی آئی ہے وہیں دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین کے دوران تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاک چین تعلقات تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں۔ اُنہوں  نے بتایا کہ چین میں قیام کے دوران وزیر اعظم انوارالحق  چینی صدر شی چن پھنگ اور اپنے چینی ہم منصب لی چھیانگ سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ  چین  کے دیگر اعلی عہدیدارو ں سے بھی ملیں گے ، جن میں دو طرفہ تعلقات  اور سی پیک  کے علاوہ دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر چینی حکام سے زراعت کی ترقی ، سبزترقی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلویز کے ایم ایل ۔ون کے حوالے سے مُفید مذاکرات کا امکان ہے اور اس حوالے سے عوام کو اچھی خبریں ملیں گی ۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ کے بعد وزیر اعظم چین کے شہر اُرمچی کا بھی دورہ  کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ثقافتی سرگرمیاں انسان  کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں ۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ سی پیک آرٹس نمائش سے  طلبہ کو آگاہی حاصل ہوگی کہ پاک چین دوستی ہمارے لیئے کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

 اس موقع سی پیک کے سابق پروجیکٹ ڈائریکڑ احسان داود بٹ نے ایف ایم 98 دوستی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تصویر ی نمائش سے سی پیک کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں اور چینی ثقافت کے بارے میں عوامی سطح پر شعور و آگہی حاصل ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ سی پیک میں جہاں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دیناشامل  ہے وہیں  پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینابھی شامل ہے تاکہ عوامی تبادلوں میں اضافہ ہوسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں  ہی کی بدولت پاکستان اور چین کے عوام کو  ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملےگا۔ احسان داوبٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران سی پیک کے تحت پاکستان نے ترقی کے کئی مراحل کامیابی سے طے کرلئے ہیں، جن میں 6ہزار میگاواٹ توانائی ۔5ہزار کلومیٹر طویل شاہراوں کا ایک جال ،800کلومیٹر کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائنز کے علاوہ دیگر کامیابیاں شامل ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ چائنہ میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام  منعقدہ سی پیک آرٹ نمائش کے انعقاد سے طلباء کو سی پیک کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی اور وہ یہ بات جان سکیں گے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے کس قدر اہمیت رکھتا ہے۔

چائنہ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام سی پیک آرٹس نمائش سے چائنہ میڈیا گروپ ایف ایم 98 دوستی چینل کی اسٹیشن ڈائریکٹر حُو پھنگ پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی ایک واضح مثال ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں جہاں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے وہیں پاکستانی عوام کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔حُو پھنگ پھنگ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع میسرآئیں ہیں ۔

بحریہ یونیورسٹی کے پرو ریکٹررئیر ایڈمرل ریٹائرڈ احمد فوضان  نے دوستی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ  سی پیک آرٹس نمائش کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے نوجوان نسل کو سی پیک کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کریں ۔

سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ انیشیٹیو کے حوالے سے خصوصی پینٹنگز کی نمائش میں مختلف تصاویر رکھی گئی تھیں ،جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔شرکاء کا کہناتھا کہ پاک چین دوستی کو مزید مضبو طی کیلئے ضروری کہ دونوں ممالک کے عوام الناس کو ایک دوسرے کی ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں ۔

شرکاء نے چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے اس نمائش  کے انعقاد کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت ہماری نوجوان نسل کو اس بارے میں آگاہی حاصل ہوگی کہ کیسے چین نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اپنا مثبت اورتعمیری کردار اد اکیا ہے اور اپنی دوستی کا صیح معنوں میں حق ادا کیا ہے ۔