شدید خشک سالی کے باعث دریائے ایمیزون کی اہم شاخوں میں پانی کی سطح 121 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

2023/10/17 10:58:05
شیئر:

 برازیل کے متعلقہ محکمے کی سولہ اکتوبر کو جاری اطلاع کے مطابق  شدید خشک سالی کی وجہ سے دریائے ایمیزون کی اہم شاخ دریائے نیگرو میں پانی کی سطح  13.59 میٹر رہ گئی ہے، جو 1902 میں اس  دریا میں ہائیڈرولوجیکل ریکارڈ مرتب ہونے کے بعد سے 121 سالوں میں پانی کی کم ترین سطح بھی ہے۔

 رواں سال جولائی سے ایمیزون مسلسل خشک سالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے تقریباً پانچ لاکھ رہائشیوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اس وقت برازیل کی ریاست ایمازوناس کے متعدد شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ برازیل کے موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایمیزون میں حالیہ شدید خشک سالی کا تعلق ایل نینو سے ہو سکتا ہے۔ تاریخی موسمی اعداد و شمار کے مطابق ، ایمیزون میں خشک موسم عام طور پر نومبر تک رہتا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ مقامی دریا کی سطح مزید کم ہوسکتی ہے۔