چائنا میڈیا گروپ اورایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

2023/10/18 21:12:58
شیئر:

18 اکتوبر کو بیجنگ میں   ، پاکستانی وزیر اعظم انورلحق کاکڑ  کی تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون  فورم میں شرکت کے دوران  ،  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر  کے نائب وزیر  اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے سی ایم جی اور اے پی پی  کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔

  حالیہ برسوں میں، سی ایم جی نے  اے پی پی کے ساتھ دوستانہ تبادلے برقرار رکھے ہیں۔ دونوں ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک نے باقاعدگی سے تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں  خبروں کے تبادلے، مشترکہ رپورٹنگ اور اہلکاروں کے تبادلے وغیرہ  میں عملی تعاون کو گہرا کرنا شامل ہے ، تاکہ  دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیکھ اور عوامی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے  ، چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور نئے  عہد میں ایک مزید قریبی چین-پاکستان  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں میڈیا  کے کردار   کو فروغ دیا جائَے ۔