یورپی یونین کے وزرائے خزانہ مالیاتی اصلاحات سے متعلق کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام

2023/10/18 10:02:27
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 17 اکتوبر کو  یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کا اجلاس لکسمبرگ میں منعقد ہوا ، جہاں یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے یورپی یونین کی مالی اصلاحات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تکنیکی اور سیاسی سطح پر مالیاتی اصلاحات کے پروگرام پر تبادلہ خیال جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 یورپی کمیشن رواں سال کے اختتام سے پہلے یورپی یونین کے مالیاتی قوانین میں اصلاحات کرنا چاہتا ہے تاکہ قرضوں میں کمی میں مزید لچک پیدا کی جاسکے۔ رواں ماہ کے اوائل میں یورپی یونین کے چیئرمین ملک اسپین  نے یورپی یونین کے عوامی اخراجات کے قواعد کی دستاویز "استحکام اور ترقی کے کنونشن" میں اصلاحات کے لیے سمجھوتے کا ایک منصوبہ پیش کیا تھا اور توقع کی گئی تھی کہ سترہ اکتوبر کو  وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اتفاق رائے حاصل کیا جا ئے۔ لیکن آسٹریا اور دیگر ممالک کی مخالفت کی وجہ سے اسپین نے کہا کہ نومبر سے قبل کسی معاہدے پر پہنچنا ممکن نہیں ہوگا۔