بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی ترقی کی ضرورت بن چکا ہے: اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل

2023/10/18 10:30:33
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے موقع پر اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل میگوئل موراتنوس نے چائنا میڈیا گروپ کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو آج کی دنیا کی ترقی کے لیے ایک ضرورت بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے چین آج کی عالمی حکمرانی میں مزید دانشمندانہ اور قابل عمل حل پیش کرے گا۔

 میگوئل موراتنوس نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا کامیاب اور عملی نفاذ چینی حکومت کی مضبوط سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا ہے۔ وسطی ایشیا سے بحیرہ روم کے ساحل اور پھر پورے یورپ تک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین کے تعاون سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی بدولت نقل و حمل اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کے شعبوں میں بہت سے رابطے بھی ایک حقیقت بن گئے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ہمیں عالمی حکمرانی کے ایک نئے ماڈل کی ضرورت ہے اور چین ہمارے مضبوط شراکت دار کی حیثیت سے اپنے اقدامات اور نظریات کو 21 ویں صدی کے لئے ایک بہتر اقوام متحدہ کی مشترکہ تعمیر کے عمل میں شامل کرےگا۔