چینی وزیر اعظم لی چھیِانگ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

2023/10/18 21:46:37
شیئر:

18 اکتوبر کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  بیجنگ میں  پاکستانی وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ۔لی چھیِانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی لازوال ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطحی تبادلوں ، اسٹریٹجک  روابط کو مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، چین پاک اقتصادی راہداری کے "اپ گریڈ ورژن" کی تعمیر کی کوشش کرنے، نئے  عہد میں چین پاکستان قریبی  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر میں تیزی لانے اور دونوں عوام کو بہتر فوائد پہنچانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اپنے ملک میں چینی اہلکاروں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

پاکستانی وزیرٰ اعظم نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ  تعمیر میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان  سی پیک کی تعمیر کو فروغ دینے اور  دونوں ممالک کی فولاد  جیسی مضبوط دوستی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مزید مثبت نتائج برآمد ہوں۔ انہوں نےکہا  کہ  پاکستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔