"ڈیجیٹل سلک روڈ" دنیا کی جدید کاری کو تیز کرتا ہے ،سی ایم جی کا تبصرہ

2023/10/21 19:20:34
شیئر:

حال ہی میں منعقد ہ  تیسرے "بیلٹ اینڈ روڈ" فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنی  تقریر میں تجویز پیش کی کہ چین "سلک روڈ ای کامرس" تعاون پائلٹ زون تشکیل دے گا۔فورم کے دوران  چین اور متعلقہ ممالک نے مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ" ڈیجیٹل اکانومی انٹرنیشنل کوآپریشن بیجنگ انیشی ایٹو اور دیگر نتائج کی دستاویزات بھی جاری کیں۔  ان دستاویزات  کی روشنی میں یہ توقع ہے کہ چین اور متعلقہ ممالک کے مابین ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کو مستقبل میں  مزید  گہرا کیا جائےگا۔

 دس سال قبل چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا آغاز کیا تھا۔اس کی  ایک اہم سمت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ، ڈیجیٹل مارکیٹس اور دیگر شعبوں میں متعلقہ ممالک کے مابین وسیع تعاون کو فروغ دینا تھا ۔ چین کی فعال شرکت اور فروغ کے ساتھ ، "ڈیجیٹل سلک روڈ" کی تعمیر نے  وسیع  نتائج حاصل کیے ہیں۔ فائیو جی بیس اسٹیشنز، ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹرز اور  اسمارٹ سینٹرز وغیرہ بہت سے ممالک میں  قائم کیے گئے  ۔ چین نے ڈیجیٹل سلک روڈ کی تعمیر میں تعاون پر 20 ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے. ان منصوبوں نے نہ صرف ان ممالک میں ڈیجیٹل انفارمیشن انفراسٹرکچر کی سطح کو بہت بہتر بنایا ہے ، بلکہ بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بھی بدل دیا ہے۔

 

"بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کی نئی دہائی میں ، چین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور اشتراک کو فروغ دینا جاری رکھے گا ، تاکہ وابسطہ  ممالک جلد از جلد اس "ڈیجیٹل سلک روڈ"پر گامزن ہوسکیں اور مشترکہ طور پر  جدیدیت کی منزل پر پہنچ سکیں۔