فلسطین اسرائیل تنازع کے حالیہ دور میں 5,600 سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں

2023/10/21 16:25:12
شیئر:

فلسطینی وزارت صحت نےمقامی وقت کے مطابق 20 اکتوبر کو  اعلان کیا کہ فلسطینی اسرائیل تنازعے  کی حالیہ لہر میں  4,218 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں غزہ کی پٹی میں 4,137 سے زیادہ ہلاکتیں  ہوئی ہیں جبکہ  12,000 سے زیادہ  افراد زخمی  ہوئے ہیں۔دریائے اردن کے مغربی کنارے  میں 81 افراد ہلاک اور 1400 سے زائد زخمی ہوئے۔

 اسرائیلی وزارت صحت کے  اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے "یروشلم پوسٹ" کے مطابق، 18 اکتوبر کی دوپہر تک، اسرائیل میں 1400 سے زیادہ اسرائیلی اور غیر ملکی ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے اس دور میں دونوں اطراف سے اب تک  5600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اسرائیل کے نیشنل سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے 20  اکتوبر کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 19  اکتوبر  کی شب مغربی کنارے میں ایک چھاپے میں حماس کے 60 سے زائد اہلکاروں کو گرفتار کیا جن میں حماس کے مغربی کنارے میں سرکاری ترجمان حسن یوسف بھی شامل ہیں۔