انسانی امداد کی پہلی کھیپ رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل

2023/10/22 15:22:17
شیئر:

 

21 اکتوبر  کو غزہ کی پٹی اور مصر کو ملانے والی رفح بندرگاہ کو کھول دیا گیا اور  کئی دنوں سے رکے ہوئےانسانی امداد سے بھرے ٹرک  رفح بندرگاہ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر تنازع کے آغاز کے دس دن سے  زائد عرصے کے بعد  یہ انسانی امداد کی  پہلی کھیپ ہے جو  غزہ کی پٹی میں پہنچی ہے۔

اسی دن اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ڈبلیو ایچ او نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سامان کی یہ کھیپ اقوام متحدہ کے اداروں اور مصری ہلال احمر سوسائٹی نے مشترکہ طور پر فراہم کی ہے جسے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی  وصول اور تقسیم کرے گی ۔  انسانی امداد کی اس کھیپ میں غزہ کی پٹی میں فوری طور پر درکار ادویات اور دیگر طبی سامان، خوراک اور پانی شامل ہے۔

حماس نے کہا ہے  کہ امدادی سامان کا یہ قافلہ "غزہ کی پٹی کو درپیش انسانی تباہی  کی صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتا" اور انسانی امداد کی ضروریات  کو پورا کرنے کے لیےچارموسموں کے لیے محفوظ راہداری قائم کی جانی چاہیے۔

21 اکتوبر  کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے انسانی امدادی سامان کی کھیپ کے بارے میں، اقوام متحدہ کے حکام نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو درپیش انسانی بحران کے مقابلے میں، امدادی سامان کے یہ 20 ٹرک کافی نہیں ہیں، اوراقوام متحدہ کو امید ہے کہ اس  ترسیل کو وسعت دی جائے گی۔